Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس کا خطرہ، کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کی شادی ملتوی

شائع 09 مارچ 2020 03:45pm

کورونا وائرس جہاں دنیا بھر میں اب تک کئی جانیں نگل چکا ہے وہیں اس کے خطرے کی وجہ سے ہالی ووڈ کے معروف اداکار اورلینڈو بلوم اور ان کی گرل فرینڈ گلوکارہ کیٹی پیری کی شادی ملتوی ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ اداکار اورلینڈو بلوم اور 35 سالہ گلوکارہ کیٹی پیری کی شادی رواں برس جون میں ٹوکیو میں شادی ہونی تھی اور اس کیلئے 150 مہمانوں کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی تھی تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے یہ شادی مبینہ طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔

جوڑے نے کچھ روز قبل ہی اس بات سے پردہ اٹھایا تھا کہ کیٹی پیری حاملہ ہیں اور موسم سرما میں اپنی زندگی کا بڑا دن منائیں گے یعنی شادی کریں گے۔

جوڑے کی خواہش تھی کہ وہ بچے کو جنم دینے سے قبل ہی شادی کرلیں مگر کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے شادی کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔