شین واٹسن نے دورہ پاکستان کو حیرت انگیز تجربہ قرار دے دیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلیا کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں دورہ پاکستان کو حیرت انگیز تجربہ قرار دے دیا۔
پی ایس ایل فرینچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شین واٹسن کا ایک خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ میرے لئے حیرت انگیز تجربہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی بہت ہی خوبصورت شہر ہیں اور یہاں کا دورہ کرنا بہت ہی زبردست رہا۔
واٹسن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہریالی کی خوب تعریف کی جبکہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو بھی نہایت شاندار قرار دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں اور ان سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔
آل راؤنڈر نے مقامی کھانوں کی بھی بھرپور تعریف کی اور بتایا کہ احمد شہزاد لاہور میں مقامی علاقوں سے کھانا لاتے ہیں جو کہ بہت ہی زبردست ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی کھانے بہت ہی لذیز ہیں اور انہیں چکھنا خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Gladiator @ShaneRWatson33 is enjoying his time in Pakistan!!#Watto feels awesome to meet PM Imran Khan, & is all praise to the local food during his stay in Pakistan.#WeTheGladiators #PurpleForce #ShanePakistan #HBLPSLV pic.twitter.com/XeGglnfrKT
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 9, 2020
Comments are closed on this story.