نمازِ جمعہ کے وقت دوآیات سے زیادہ تلاوت نہ کرنے کی ہدایات جاری
دبئی: متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور کی جنرل اتھارٹی نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات اور دیگر نمازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق حکام نے کہا کہ امام دوران جماعت قرآن پاک کی دو آیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں۔ صرف وہی دعا اور تقریر کی جائے جو جاری کردہ لیٹر میں لکھی گئی ہے ۔نماز کسی بھی صورت دس منٹ سے زیادہ طویل نہیں ہونی چاہئے۔
حکام کے جاری کردہ سرکلرز میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
واضح رہے چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک میں پنجے گاڑ لئے ہیں، اس وائرس سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed on this story.