Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرونا وائرس، گوگل پلے اسٹور سے تمام ایپس ڈیلیٹ

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 07:41am
سائنس

نیویارک: گوگل نے پلے اسٹور سے کرونا وائرس سے متعلق تمام ایپس ہٹا دی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق پلے اسٹور پر موجود تمام ایپس کو بلاک یا ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین اگر گوگل پلے اسٹور پر کرونا وائرس سے متعلق کچھ بھی سرچ کریں گے تو انہیں کوئی نتائج نہیں ملیں گے۔

ماہرین کے مطابق کمپنی نے یہ قدم صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھایا ہے، کیونکہ چند دنوں میں غیر متعلقہ ایپس اسٹور پر شیئر کی گئیں تھیں جن پر صارفین بھروسہ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں گوگل نے کرونا وائرس کے حوالے سے پلے اسٹور پر موجود گیمز کو بھی بلاک کرنا شروع کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کرونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات کی روک تھام کے لیے فیس بک نے بھی بڑا قدم اٹھایا تھا اور تمام غیر مصدقہ پوسٹیں ڈیلیٹ کردی تھیں جب کہ آن لائن ریٹیل ایمازون کی جانب سے کرونا وائرس کا خاتمہ کرنے والی تمام تر جعلی پروڈکٹس کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔