Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں کورونا وائرس متاثرین کیلئے قرنطینہ کی گئی عمارت منہدم

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 05:33am

چین کے مشرقی حصے میں کورونا وائرس متاثرین کے لیے قرنطینہ کی گئی ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے سے 70 سے زائد افراد پھنس گئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ساحلی شہر "کوانزو" میں 80 کمروں کے ہوٹل کو کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قرنطینہ کردیا گیا تھا جو گرگیا۔

حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک کم از کم 38 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ تاہم چینی حکام نے واقعے میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن ہنگامی طور پر امدادی کام میں مصروف ہیں۔