Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکہ برطانیہ کے ساتھ اپنے ہی محل میں انتہائی خفت آمیز واقعہ

شائع 08 مارچ 2020 04:12am
-NY Post

لندن: ملکہ برطانیہ کے ساتھ گزشتہ روز ان کے محل کے باہر ایسا خفت آمیز واقعہ پیش آیا کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔

دی سن کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنے خصوصی گارڈز کے ساتھ رینج روور گاڑی میں اسٹیٹ کا چکر لگا کر جب اپنی شاہی رہائش گاہ "ونڈسر کاسل" پہنچیں تو کسی نے گیٹ ہی نہ کھولا۔

 No entry...Queen's drive is blocked

کافی دیر انتظار کے بعد گاڑیاں واپس موڑلی گئیں اور ملکہ کو کاسل کے آس پاس بے مقصد چکر لگوایا گیا، اس دوران کاسل کے اندر موجود عملے سے رابطہ کیا گیا اور گیٹ کھلوایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ اور ان کے گارڈز کی گاڑیاں ونڈسر کاسل کے نیلسن گیٹ پر آئیں لیکن کسی نے گیٹ نہیں کھولا۔

 Turning away...monarch goes for spin

موقع پر موجود ایک شخص کا کہنا تھا کہ 'یہ انتہائی خفت آمیز بات ہے کہ ملکہ کے آنے پر گیٹ پر کوئی گارڈ ہی موجود نہیں تھا، حالانکہ ملکہ کی گاڑی کو موڑ پر دیکھ کر ہی گیٹ کھول دینا چاہیے تھا لیکن انہیں کافی دیر انتظار کرنا پڑا، اس کے باوجود گیٹ نہیں کھلا۔ وہ لوگ ملکہ کو ایک اور چکر لگوانے لے گئے اور جب انہیں گیٹ کھلنے کی اطلاع ملی تو پھر واپس آئے اور ملکہ کاسل کے اندر داخل ہوئیں۔'

 Home at last... the gate is finally opened