Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گندم بحران پر رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

شائع 07 مارچ 2020 06:55pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

آٹا اورگندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے۔

رپورٹ میں بدانتظامی کو بحران کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم کا بحران نہیں تھا۔ مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔ ملک میں اب بھی دو اعشاریہ ایک ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پی ایم آفس بھجوادی گئی،بدانتطامی کو بحران کی بنیادی وجہ قرار دیدیا گیا۔