Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے قتل اور جنسی ذیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ماروی سرمد

شائع 07 مارچ 2020 04:47pm

ماروی سرمد نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہیں قتل اور جنسی ذیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر میرا فون نمبر اور ای میل ایڈریس لیک کردیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیئے: 'آنٹی! آپ کے بیٹا کہنے سے میرے باپ کی روح قبر میں تڑپ گئی ہوگی'

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'ایک گھنٹے کے دوران اُنہیں گالیوں اور دھمکیوں پر مبنی اوسطاً 10 ہزار پیغامات موصول ہورہے ہیں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر سے اُن کی منہ ماری ہوئی تھی اور بات اس قدر آگے بڑھ گئی تھی کہ ایک دوسرے کو مغلظات بھی بکے گئے۔