Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 99 رنز کا ہدف

شائع 07 مارچ 2020 03:57pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 99 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔

لاہور کے گیند بازوں نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور محض 21 رنز پر 6 بلے بازوں کو چلتا کردیا تھا مگر اس کے بعد نچلے نمبروں کے بلے بازوں نے مزاحمت دکھاتے ہوئے اسکور کو 98 رنز تک پہنچایا۔

کوئٹہ کے سہیل خان نے 32، زاہد محمود نے ناٹ آؤٹ 19 اور محمد نواز نے 10 رنز اسکور کئے۔ اس کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

قلندرز کے سمت پٹیل نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں محض 5 رنز دے کر 4 اہم بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور راجا فرزان نے دو دو جبکہ سلمان ارشاد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔