Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور کے ہاتھوں اسلام آباد کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست

اپ ڈیٹ 07 مارچ 2020 01:14pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں کھیلے گئے لیگ کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور کی ٹیم 196 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی تاہم 10 ویں اوور کے آغاز سے قبل بارش نے انٹری ماردی اور میچ کو روکنا پڑگیا۔

جس وقت میچ کو روکا گیا تو پشاور زلمی نے 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان 85 رنز اسکور کرلئے تھے، بارش نہ رُکنے کی وجہ سے پشاور زلمی کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دے دیا گیا۔

کامران اکمل نے 37 رنز بنائے جبکہ ٹام بینٹن 20 اور حیدر علی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 195 رنز بنائے تھے۔ کپتان شاداب خان نے 77 اور منرو نے 52 رنز اسکور کئے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔