Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری

شائع 07 مارچ 2020 12:15pm
File Photo

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں نثار احمد کھوڑو، سیکرٹری تعلیم سندھ، سیکرٹری کالجز، سیکرٹری بورڈز، سیکرٹری یونیورسٹیز، ایم ڈی ایس ای ایف، نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمینز، محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اور دیگر بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں سندھ میں تعلیمی سال 2020-21 اپریل 11 سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے اب صوبے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع جبکہ مارچ میں اختتام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوں گی، رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہیئے۔ اس سال موسم گرما کی تعطیلات 20 مئی 2020 سے 20 جولائی 2020 تک ہوں گی۔

آئندہ تعلیمی سال 11 اپریل سے ہی شروع ہوگا اور تعطیلات یکم جون سے 30 جولائی تک ہوگی۔