مارچ کا پہلہ ہفتہ: مہنگائی میں مزید اضافہ18، اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
مارچ کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ چینی، چاول، تیل، گوشت، آلو، پیاز، انڈے، اور صابن سمیت 18 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات نے پہلے ہفتے کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق آٹے سمیت صرف 12 اشیاء کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، مہنگائی کی شرح میں .032 فیصد یعنی بہت معمولی سی کمی ہوئی۔
پٹیرولیم مصنوعات سمیت جن چیزوں کی قیمت کم ہوئی ان میں آٹا، ٹماٹر، لہسن اور دالیں شامل ہیں، بجلی اور گیس کے نرخ سمیت 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.