رانا ثنا اللہ نے شہباز شریف کے واپس آنے کی تاریخ دے دی
لاہور: رانا ثنا اللہ نے شہباز شریف کے واپس آنے کی تاریخ دے دی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر رواں ماہ کے آخر تک وطن آجائیں گے اور سیاست میں کردار ادا کریں گے۔
رانا ثنا نے عورت مارچ کی حمایت کی اور کہا کہ احتجاجی خواتین کی سوچ درست ہے تاہم بعض افراد خواتین کی سوچ کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ ھکومت کو نوازشریف کی صحتیابی کا خوف ہے۔
انھوں نے عورت مارچ کی حمایت کی اور کہا کہ میراجسم میری مرضی کی سوچ درست ہے۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے خلاف مقدمے کا بھی ذکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں پر تشدد کرکے ان کے خلاف بیانات دلوانے کی کوشش کی گئی، تاہم ابھی تک اینٹی نارکوٹکس فورس ان کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں پیش کرسکی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.