'طالبان امن معاہدے کی پاسداری میں سنجیدہ نہیں، شواہد موجود ہیں'
این بی سی نیوز سے گفتگو میں امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان امریکا کے ساتھ کئے گئے طالبان امن معاہدے کی پاسداری میں سنجیدہ نہیں ہیں، طالبان کی غیر سنجیدگی کے شواہد موجود ہیں۔
دوسری جانب طالبان نے افغانستان کا اقتدار مانگ لیا، امریکی میڈیا سے گفتگو میں طالبان رہنما نے کہا کہ افغان حکومت ہمیں تسلیم کرے اور پُرامن طور پر اقتدار منتقل کردے۔
ادھر امریکی صدر کو بھی افغانستان میں طالبان کی حکومت نظر آنے لگی۔ امریکی صدر نے کہا امریکی فوج نکالنے کے بعد طالبان افغانستان میں اقتدار میں آسکتے ہیں، امریکا ہمیشہ افغانستان میں نہیں رہ سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت غیرملکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت میں غلبہ پاسکتے ہیں۔ افغانستان کو اپنے لئے خود ہی قدم اٹھانا ہوگا۔
Comments are closed on this story.