انٹرنیٹ پر گیمز کھیلنے والی نوجوان لڑکی کو 116 سال جیل کی سزا
برازیلیا: انٹرنیٹ پر گیمز کھیلنے والی معروف گیمر شینے "شے" وکٹوریو کو 116 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق وکٹوریو گزشتہ 10 سال سے انٹرنیٹ پر گیمز کھیل رہی تھی اور آن لائن ریٹیلر کا کام بھی کر رہی تھی۔
اس کے خلاف 118 لوگوں نے فراڈ کی شکایت درج کروائی جس پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اس کے خلاف فیصلہ آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وکٹوریو برازیل کی کئی آن لائن ٹیموں میں شریک ہو چکی تھی۔ وکٹوریو کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وکٹوریو پر لوگوں سے کتنی رقم لوٹنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ وکٹوریو کو سزا تو سنا دی گئی ہے لیکن برازیل کے قوانین کے تحت اسے تب تک گرفتار نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کی اعلیٰ عدالت میں اپیل پر فیصلہ نہیں آجاتا۔
Comments are closed on this story.