کراچی: منہدم رہائشی عمارت کے ملبے سے زندہ لڑکے کو نکالنے کی کوششیں
کراچی کے علاقے گولیمار میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک زندہ لڑکے کو نکالنے کی کوششوں کی ویڈیو موصول ہوگئی، لڑکے کا سر اور پیر ملبے تلے دبے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملبےمیں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
گلبہار میں گرنے والی عمارت کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، گرنے والی عمارت کی تین منزلیں تیس سال پرانی تھیں۔
عمارت میں ڈھائی سال قبل مزید دو منزلیں تعمیر کی گئیں، منازل ایس بی سی اے افسران کو رشوت دے کر بنائی گئیں،
ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل عمارت پر پینٹ ہاؤس کی تعمیر شروع ہوئی، حادثے سے 3 روز قبل عمارت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی تھیں۔
پورا پینٹ ہاؤس برابر والے مکان پر آگرا، پینٹ ہاؤس گرنے سے ایک ہی خاندان کے9 افراد جاں بحق ہوئے۔
علاقے میں اس طرح کی درجن سے زائد عمارتیں اب بھی موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.