Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی اخبار نے پہلے صفحے پر مودی کو "دہلی کا قصائی" قرار دے دیا

شائع 07 مارچ 2020 04:53am

نئی دہلی: مسلمانوں کے قتلِ عام پر انتہا پسند بھارتی وزیراعظم مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بھی بےنقاب ہونے لگا۔ ایران کے اخبار نے پہلے صفحے پر مودی کو "دہلی کا قصائی" قرار دے دیا۔

نئی دہلی میں پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے دردناک حملوں پر ایران کے اخبار "فرہیختگان" نے اپنے پہلے صفحے پر لکھا ہے کہ وحشی مودی نے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں سے حملہ کروایا۔

اخبار نے مودی کو دہلی کا قصائی قرار دیا ہے۔