پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا
کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا۔ جامعہ کراچی کے طالب علم کو دس روز تک زیر علاج رکھنے کے بعد محکمہ صحت نے صحت مند قرار دے دیا۔
ترجمان سندھ حکومت نے مریض کے صحت یاب ہونے سے متعلق اعلان کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت خوشی ہےسندھ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا، علاج کےبعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
Very happy to inform that the 1st corona virus patient in #Sindh who was being attended to has recovered and his tests have now come out as NEGATIVE. Alhamdolillah
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 6, 2020
ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کے تین بار خون کے نمونے لیے گئے۔ آج ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اب نوجوان کو جلد اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحت یاب ہونے والے نوجوان کی اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور اسے بڑی کامیابی قرار دیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد تین ہزار دو سو تیراسی ہوگئی۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں چین ، ایران اور اٹلی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ایران اور اٹلی میں صورتحال زیادہ سنگین ہونے لگی ہے۔
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارہ سو مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو چوبیس ہوگئی ہے۔
چین میں ایک سو تینتالیس نئے کیسے رپورٹ ہوئے ہیں چین میں اموات تین ہزار بیالیس ہوگئی ہیں جبکہ اسی ہزار پانچ سو باون افراد کورونا وائرس میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین اور ایران کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی سامنے آیا ہے جہاں مزید اکتیس اموات ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر ایک سو اڑتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اٹلی کے بائیس حصوں میں اس وقت یہ وائرس پھیل چکا ہے اور یہاں تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
جاپان میں بھی پانچ مزید کیس رپورٹ ہوئے ہیں یہ تمام افراد اٹلی سے جاپان پہنچے تھے۔
امریکا کی انیس ریاستوں میں چودہ ہلاکتیں جبکہ دوسوانیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ وائٹ ہاؤس نے اعتراف کیا کہ تشخیص کےلیے ٹیسٹنگ کٹس ناکافی ہیں۔ کانگریس نےآٹھ ارب تیس کروڑ کا ایمرجنسی بل منظور کرلیا ہے۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے جس کے بعد نئی دہلی کے تمام اسکول اکتیس مارچ تک بند کردیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.