Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ

اپ ڈیٹ 07 مارچ 2020 05:40am
فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کو آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا، وزیراعظم کی گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں شیڈول تھیں، نارتھ ناظم آباد میں فلائی اوورز اور عوامی منصوبوں کا افتتاح بھی ہونا تھا، وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جانی تھی۔

اس حوالے سے خرم شیر زمان کہتے ہیں وزیراعظم آج کراچی آرہے ہیں، کراچی کیلئے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان ہوگا، اس دورے پر 100 آر او پلانٹس پر بھی بات ہوگی، ہر ایم این اے کو پندرہ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کہتے ہیں وزیراعظم کی آمد سے قبل کراچی میں پی ایس پی کے جھنڈے لگا دیئے گئے، اس کے لئے بڑا سرمایہ چاہئے، کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے کی تیاری ہے۔

نبیل گبول کا دعویٰ کیا کہ مارچ میں حکومت جاسکتی ہے، موجودہ حالات میں الیکشن ہوئے تو خونریزی کا خدشہ ہے۔