پی ایس ایل پروڈکشن ٹیم کی ایک اور بڑی غلطی
راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی پروڈکشن ٹیم کا ایک اور کارنامہ، بین کٹنگ کے آؤٹ کے فیصلے کے دوران غلط ری پلے چلادیا تاہم اب پروڈکشن کمپنی نے اس معاملے پر معذرت کرلی۔
پی ایس ایل فائیو میں پروڈکشن کے بلنڈرز جاری، اس بار غلط ری پلے چلا دیا۔ کوئٹہ پشاور میچ میں بین کٹنگ کیچ آؤٹ ہوئے لیکن تھرڈ امپائر نے نو بال چیک کرنا چاہی۔ پہلے ری پلے میں گیند نو بال دکھی مگر دوسرے میں گیند لیگل نظر آئی۔
اسٹمپ کیمپ سے پروڈکشن ٹیم نے پچھلی گیند کا ری پلے دکھا دیا جس میں نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر بین کٹنگ ہی کھڑے تھے۔
بین کٹنگ کا آؤٹ ہونا کوئٹہ کو مہنگا ثابت ہوا، ذرائع کے مطابق معاملے پر پروڈکشن ٹیم نے معذرت کرلی۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈٰیم میں کراچی اور کوئٹہ کے میچ میں تکنیکی خرابی پیش آئی تھی۔ تھرڈ امپائر نے الٹرا ایج کے بغیر بابراعظم کو آؤٹ نہ دینے کا غلط فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.