Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شائع 06 مارچ 2020 02:46pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ کی کیوی فاسٹ بولر مچل مکلینیگھن کو شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں جیمز وِنس کی جگہ روی بوپارہ اور بلاول بھٹی کی جگہ شاہد آفریدی کو شامل کرلیا گیا ہے۔

Image