Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

شائع 05 مارچ 2020 05:01pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 18 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دے دیا، بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کئے، شعیب ملک نے جارحانہ نصف سینچری بناتے ہوئے 54 رنز اسکور کئے۔

اس کے علاوہ حیدر علی نے 39، کامران اکمل نے 23، لوئس گریگری نے 19 اور لیونگ اسٹون نے 12 رنز اسکور کئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 3 اوورز میں 34 رنز کے عوض زلمی کے 4 بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا، اس کے علاوہ سہیل خان اور بین کٹنگ بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔