Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا جسم میری مرضی فحاشی کا نعرہ ہے، فضل الرحمان

شائع 05 مارچ 2020 03:32pm

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  میرا جسم میری مرضی کا نعرہ ۔ فحاشی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا یہ نعرہ ایک فیصد طبقے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین قانون،تہذیب اس کی اجازت نہیں دیتا ۔ عورت مارچ غیرملکی ایجنڈا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مزید وقت دیا تو انقلاب آجائے گا ۔ جنوری میں حکومت ختم کرنے کا وعدہ کرنیوالوں کانام جلدبتاؤں گا۔