Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، سب کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ٖظفر مرزا

شائع 05 مارچ 2020 02:21pm

 

 

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ۔ سب کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، صرف متاثرہ مریض، دیکھ بھال والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ماسک پہنے، سخت کھانسی یا نزلہ زکام ہو تب بھی ماسک کا استعمال کیا جائے۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی کورگروپ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں  موجودہ صورتحال اور بچاؤ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے کہاکہ زمینی راستوں اور ہوائی اڈوں پرکڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ صرف گزشتہ روز 21 ہزار 360 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی، بیرون ملک سے آنے والوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی نے ٹویٹ میں مشورہ دیا کہ عوام پریشان نہ ہوں، ہر کسی کوماسک پہننے کی ضرورت نہیں تاہم متاثرہ مریض، اورطبی عملہ ماسک ضرور پہنے۔