Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، عالمی معیشت سست روی کا شکار

شائع 05 مارچ 2020 02:12pm
کاروبار

کورونا وائرس سے عالمی معیشت سست روی کا شکار ہوگئی، گیارہ ممالک نے شرحِ سود میں کمی کردی، امریکا، کنیڈا اور ترکی نے شرح سود نصف فیصد کم کردی۔

آسٹریلیا، انڈونیشیا، فلپائن، روس، تھائی لینڈ اور برازیل نے شرحِ سود پچیس بیسز پوائنٹس کم کی، برطانیہ، بھارت اور دیگر ممالک کی جانب سے بھی شرح سود میں جلد کمی متوقع ہے۔

کورونا وائرس سے  دنیا بھر کی معیشتیں سست روی کا شکار ہوگئیں، مختلف ممالک نے  شرح سود میں کمی کردی۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ابتک شرح سود میں گیارہ ممالک نے کمی کی ہے۔

امریکا، کنیڈا اور ترکی نے شرح سود پچاس بیسز پوائنٹس کم کی جبکہ آسٹریلیا، انڈونیشیا، میکسیکو، فلپائن، روس،  تھائی لینڈ اور برازیل نے شرح سود پچیس بیسز پوائنٹس گھٹا دی۔

چین نے شرح سود میں دس بیسز پوائنٹس کمی کا اعلان کیا۔

برطانیہ، بھارت اور دیگر ممالک بھی   شرح سود میں کمی پر غور کر رہے ہیں ان ملکوں کے مرکزی بینکوں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے کی گئی۔