Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: عمارت انہدام واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

شائع 05 مارچ 2020 01:59pm

کراچی کے علاقے گولیمار میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی۔

عباسی شہید اسپتال میں لائے جانیوالے جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست آج نیوز نے حاصل کرلی۔

 کراچی کے علاقے رضویہ میں چار منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افرادکی تعداد11ہوگئی، جاں بحق ہونےوالوں میں7خواتین اور2بچےبھی شامل ہیں۔

جاں بحق  کی فہرست آج نیوز کو موصول کرلی۔  3سالہ یحییٰ خرم اور9 ماہ کاحیدرخرم جاں بحق افرادمیں شامل ہیں۔

جاں بحق خواتین میں30سالہ مریم،6سالہ حراعبدالرشید، 40سالہ زبیدہ،15 سالہ سارہ اور 36 سالہ شہلا سمیت جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے4افراد شامل ہیں۔