Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماروی سرمد کا پاکستان کو "سیکولر ملک" بنانے کا مطالبہ، آرٹیکل 62، 63 پر تنقید

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 06:40am

اسلام آباد: ماروی سرمد کی ایک اور پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماروی سرمد کا کہنا تھا کہ آئیں کے آئین کےآرٹیکل 62 اور 63 میں کیا ہے اس آرٹیکل پر فیصلہ کون کرے گا؟

جس کے ردعمل میں پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار زید حامد کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 میں تین باتیں ہیں۔ جس میں حکمران کا کرپشن سے پاک، مسلمان اور دو قومی نظریہ پر پختہ یقین ہونا شامل ہے۔

جس پر ماروی سرمد نے کہا کہ پاکستان ایک سیکولر ملک بن کر رہے گا اور ہم یہ جنگ جیت کر دکھائیں گے۔ مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔

ساتھ ہی ساتھ ماروی سرمد نے اس پرانی ویڈیو میں آسیہ بی بی کے جیل میں ہونے کا شکوہ بھی کیا۔