اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیتا اور پہلے اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور کے بولرز کپتان کے فیصلے کو درست ثابت نہ کرسکے اور مخالف ٹیم کے اوپنرز، لیوک رونکی اور کولن منرو نے ٹیم کو سینچری اسٹینڈ فراہم کیا۔
اسلام آباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کئے۔ کولن منرو نے 87 ناٹ آؤٹ، لیوک رونکی نے 48، کولن انگرم نے 29 اور آصف علی نے 6 گیندوں پر 20 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کے بولرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ محمد حفیظ، محمد فیضان اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed on this story.