Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان اور ماروی سرمد تنقید کی زد میں

شائع 04 مارچ 2020 10:22am

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ایک لائیو ٹی وی شو میں ماروی سرمد کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا کِیا، سوشل میدیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

 سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کا وہ کلپ ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے جس میں خلیل الرحمن قمر کی گفتگو سنی جاسکتی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے دوران گزشتہ سال پیش کیے گئے نعرے "میرا جسم میری مرضی" پر شدید تنقید کی تھی جس پر ماروی سرمد نے انہیں جواب دیا۔ یوں تلخ کلامی شروع ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے مختلف ارا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک طرف تو خلیل الرحمان قمر کی حمایت میں ٹوئٹر پر "میری زبان، میری مرضی" اور" چھترول آن ڈیمانڈ" جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں،تو دوسری جانب ان کے خیالات سے مخالفت رکھنے والے بھی میدان میں اترے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر نے گزشتہ سال  امریکی ریڈیو پروگرام میں اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اگرچہ چند خواتین نعرے لگاتی ہیں، میرا جسم میرا مرضی، اپنا کھانا خود گرم کرو۔۔۔ مگر یہ معاشرے میں بگاڑ اور تعفن پھیلانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ اس کی علمبردار خواتین کے لیے معاشرے میں پہلے کوئی جگہ تھی، نہ ہے، نہ ہوگی۔