Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو رانا ثناءاللہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا

شائع 04 مارچ 2020 09:10am

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو رانا ثناءاللہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو نیب کے نوٹسز کے معاملے پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

رانا ثناءاللہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ منشیات کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ہے، اثاثہ جات کا کیس انسداد منشیات عدالت میں چل رہا ہے۔

وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چائے پر بلا کر گرفتار کر لیتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دئے کہ ابھی نندن کو بھی چائے پلائی گئی تھی، یہ بہت ابتدائی مرحلہ ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رانا ثنا کی رہائی کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔