Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کی جانب سے افغان طالبان کیخلاف فضائی کارروائی

شائع 04 مارچ 2020 09:02am
فائل فوٹو

کابل: امریکا کی جانب سے افغان صوبے ہلمند میں افغان طالبان  کیخلاف فضائی کارروائی کی گئی ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ جوابی کارروائی ہے۔

اس سے قبل افغان طالبان نے چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ گیارہ دنوں میں یہ امریکا کی جانب سے طالبان کیخلاف پہلی کارروائی ہے جو امریکا نے اپنے دفاع میں کی ہے۔

آج صوبے قندوز میں بھی افغان طالبان کی کارروائی میں بیس افغان فوجی مارے گئے ہیں۔