Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی بینک کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بارہ ارب ڈالر پیکج کا اعلان

شائع 04 مارچ 2020 07:29am

نیویارک: کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عالمی بینک میدان میں آگیا، عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بارہ ارب ڈالر پیکج کا اعلان کر دیا، بینک کا کہنا ہے رقم  پسماندہ ممالک میں صحت سے متعلق آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کیلئے خرچ ہوگی۔

کورونا وائرس ساٹھ سے زائد ممالک میں پھیل گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی متاثرہ ممالک کو مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رکن ممالک کی مدد کے لئے تیار ہیں، غریب ملکوں کے حکام سے رابطے میں ہیں۔