سندھ حکومت کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے دعوے جھوٹے نکلے
کراچی: شہر میں خوف مسلسل برقرار ہے۔ اسکول، کالجز، جامعات تیرہ مارچ تک بند رہیں گی، سندھ حکومت کے کورونا سے نمٹنے کے بڑے دعوے جاری ہیں، دوسری طرف سرکاری اسپتالوں کو تاحال نہ تو وائرس سے بچاؤ کی کٹس فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی سرکاری اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بنائے گئے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی بھی سرکاری افسر گفتگو کرنے کو تیار نہیں، اس تمام ترصورتحال نے سندھ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ دیاہے، شہری اپنے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہیں، کھانسی یا نزلہ کی کیفیت میں فوری ڈاکٹرسے رجوع کریں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.