Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

' پی ایس ایل کی وجہ سے کورونا کیسز چھپانے کی بات دو سو فیصد غلط ہے'

شائع 04 مارچ 2020 07:18am

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کورونا کیسز چھپانے کی بات دو سو فیصد غلط ہے ۔

داکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت صرف پانچ کورونا سے متاثرہ مریض ہیں، فی الوقت اسکول بند کرنے کی تجویز نہیں، اس معاملے پر صوبائی حکومتیں خود مختار ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 200 سے زائد مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ایئرپورٹس اور تمام سرحدوں پر اسکریننگ کا انتظام ہے، بدترین صورتحال کے لئے بھی تیار ہیں، ڈینگی پرہماری تیاری مکمل ہوگئی ہے۔