Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کا امتحانی تاریخ میں توسیع سے انکار

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2020 01:55pm
فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد میں میٹرک کے طلبا مشکل میں پڑگئے، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے امتحانی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔

میٹرک بورڈ کے تحت سولہ مارچ کو پہلا پرچہ لیاجائیگا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کیسےامتحان دینگے؟

جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہیں ہوسکی۔

ریاض صلاح الدین  کا کہنا ہے کہ ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک چھٹی دی تھی۔