کورونا وائرس: امریکی صدر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کی معاونت کیلئے امریکی محکمہ صحت کو اپنی ایک ماہ کی تنخواہ یعنی ایک لاکھ ڈالرز عطیہ کردیئے، ٹرمپ نے فنڈز میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے 1 لاکھ ڈالرز صحت اور انسانی خدمات کے محکمے کو دیئے۔
دوسری جانب امریکی صدر فارماسیوٹیکل اور بائیوٹیک کمپنیز کے سربراہان سے ملاقات میں ڈاکٹرز سے الجھ پڑے، کہا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین چند ماہ میں چاہیے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.