Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے معاہدے کی پاسداری کی تو طالبان دھوکا نہیں دیں گے، ملا عبدالغنی

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2020 08:57am

واشنگٹن: امریکی صدر نے طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، بات چیت کے دوران افغانستان میں عدم تشدد پر اتفاق کیا گیا، گفتگو اچھے انداز سے ہوئی، طالبان رہنما سے امن مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر اور طالبان رہنما کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ اور ملا عبدالغنی برادر میں پینتیس منٹ تک بات چیت ہوئی، اس دوران زلمے خلیل زاد اور طالبان کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

طالبان ترجمان نے بتایا کہ ملاعبدالغنی نے کہا کہ اگر امریکا معاہدے پر عمل کرتا ہے تو مثبت تعلق جاری رکھیں گے، امریکا نے معاہدے کی پاسداری کی تو طالبان دھوکا نہیں دیں گے، ٹرمپ نے بھی افغانستان کی تعمیر نو میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔