Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

تین ناکامیوں کے بعد لاہور قلندرز نے پہلا میچ جیت لیا

شائع 03 مارچ 2020 06:16pm

پاکستان سپرلیگ فائیو میں مسلسل تین ناکامیوں کے بعد بالآخرلاہورقلندرزنے پہلا میچ جیت لیا۔

ہوم گراؤنڈ میں لاہورنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سینتیس رنز سے پچھاڑدیا۔ دوسو دس رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم ایک سو بھہتر رنز بناسکی۔ شاندار اننگز پر بین ڈنک میچ کے ہیرو رہے۔

 ہوم گراؤنڈ پرقلندرزکا کمال۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا بھرکس نکال دیا۔ سیزن فائیو میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔

 پہلے بلے بازوں ںے لاٹھی چارج کیا۔  بین ڈنک نے تینتالیس گیندوں پر ترانوے رنز داغ دیئے۔

 ڈنک نے دس بلندو بالا چھکے لگائے۔ ایک اننگزمیں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنایا۔

 سمت پٹیل نے بھرپورساتھ نبھایا۔ چالیس گیندوں پر اکہتررنز کی اننگزکھیلی۔ رواں سیزن کا سب سے بڑا ٹوٹل پانچ وکٹوں پر دوسو نورنز بن گیا۔

 بیٹنگ کے بعد قلندرزکے بولرز نے بھی رنگ جمایا۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کو قابو میں رکھا۔  وقفے وقفے سے وکٹیں لیتے رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک سو بہھتر رنز پرآؤٹ ہوئی۔