Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہلی میں مسلمانوں کی نسل کشی،مودی سرکار ملوث

شائع 03 مارچ 2020 04:45pm

دہلی میں مسلمانوں کا قتلِ عام جاری ہے ۔ سینتالیس افراد جان سے گئے۔ تین سو سے زائد زخمی ہیں۔

بھارتی تنظیم بھیم آرمی کے چیف نے کہا کہ فسادات کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے  بین الاقوامی  برادری سے دہلی فسادات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

جاوید اختر اور مہیش بھٹ نے بھی مذمت کردی ۔ دہلی فسادات پر ایران نے اظہار مذمت کردیا۔

دہلی میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور  شیو وہاڑ اور گوکل پوری سے تشدد زدہ  مزید لاشیں ملی ہیں۔

 نغمہ نگار جاوید اختر نے الجزیرہ کو انٹرویو میں  مودی کو فاشسٹ  قرار دیا۔

ہدایتکار اورفلسماز مہیش بھٹ کا کہنا تھاکہ مسلمانوں سے نفرت کرنا حکمراں جماعت بی جے پی   کی لائف لائن ہے ۔

 بھارتی تنظیم بھیم آرمی کے چیف کا کہنا ہے کہ  دہلی فسادات کے پیچھے ریاست کا ہاتھ ہے۔ بین الاقوامی برادری نوٹس لے۔