Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی میں کمی کے ساتھ شرح سود میں کمی متوقع

شائع 03 مارچ 2020 04:41pm

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے ،اوسط ساڑھے بارہ فیصد تک مہنگائی سالانہ رہے گی ،آنے والے وقت میں مہنگائی جیسے جیسے کم ہو گی ویسے ویسے شرح سود کم ہو گی۔

چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتےہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے بزنس مینوں نے کوئی زیادہ سرمایہ کاری نہیں کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی فیچر کو دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  آئندہ مانیٹری پالیسی کی میٹنگ میں مہنگائی کو دیکھ کر انٹرسٹ ریٹ کا فیصلہ کیا جائیگا،دیکھا جائیگا کہ اس کا مہنگائی پر کیا اثر پڑیگا۔

رضا باقر نے کہا کہ ہمارے زخائرہ میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے تین ارب ڈالر ہماری کل ٹریژری مارکیٹ کا پانچ فیصد ہے، جولائی کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آیا،ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کی بنیاد پر کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ ایکسپورٹرز کیلئے انٹرسٹ ریٹ انتہائی کم ہے،چاہتے ہیں کہ ریزورز ایکپسورٹ کی وجہ سے بڑھیں۔