Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم کا فیصلہ

شائع 03 مارچ 2020 04:36pm

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کے لیے دس کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

کوروناوائرس کو مات دینے کی بھرپور تیاری جاری ہے اور اب وفاق اور سندھ کے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ وزارت صحت کی جانب سےایمرجنسی کےنفاذکی سمری پیش کی گئی، جسے کابینہ نے مسترد کردیا۔ البتہ بیماری سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے پہلے اراکین کی کوروناوائرس اسکریننگ ہوئی۔ پھر کابینہ میں کورونا کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی۔

اِدھروزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں صوبائی کابینہ بیٹھی۔ کوروناسےحفاظتی اقدامات کیلیے10کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ  لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ جو ایران سے آئے ہیں اگر ان کے بچے بھی اسکول چلے جاتے، تو پھر یہ مسئلہ سنگین ہوجاتا، اس لئے اسکول بند کئے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا کی تشخیص کیلیے 5ہزارکٹس منگوالی ہیں۔ عملے کو الرٹ کیا گیا ہے۔ اور حفاظتی اقدامات تیز کردیے گئے ہیں۔