حکومت ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے میں ناکام
حکومت ٹیکس گوشواروں کی تعداد بڑھانے میں ناکامی سے دوچار ہوگئی۔وزیر اعظم نے اب دعویٰ کیا ہے کہ وہ خود ٹیکس اکھٹا کر یں گے۔
کپتان نے جو کہا وہ ہو نہ سکا۔ پہلے شبر زیدی ایف بی آر چھوڑ گئے۔ اور اب نمبرز نے بھی دعووں کی قلعی کھول دی۔
اعداد وشمار کے مطابق 62 لاکھ این ٹی ایم ہولڈرز میں سے صرف 25 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے باوجود گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 11 فیصد کم ہوگئی۔2لاکھ 78 ہزار 581 افراد ٹیکس نیٹ سے باہر نکل گئے۔
قابل تشویش بات یہ ہے کہ جہانگیرترین سے کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت سے بھاری بھرکم ٹیکس مراعات لینے کے باوجود 16 ہزار ٹریڈرز ٹیکس نیٹ سے باہر نکل گئے۔
حکومت 35 سے 40 لاکھ نئے تاجروں سے ٹیکس وصولی کی آس لگائے بیٹھی تھی ،اس وقت ایف بی آر میں 62 لاکھ افراد این ٹی ایم ہولڈرز ہیں جس کے صرف 40 فیصد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔
Comments are closed on this story.