Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے نواز کو باہر بھیجا،بلاول

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 06:43pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  عمران خان نے خود نوازشریف کو لندن بھیجا تھا اب اسے مجرم کیوں کہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے اور کہا کہ اپنی حکومت بچانے کیلئے این آر او کرکے نوازشریف کو باہر بھیجا گیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ  اب عمران خان اپنے فیصلے پر یوٹرن لے رہے ہیں۔

بلاول یہ بھی بولے کہ آصف زرداری چھ ماہ سے غیرقانونی حراست میں ہیں۔ صحتیاب ہوکر جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پہلےنوازشریف کوباہربھیجااب  اسےمجرم کیوں کہتےہو۔

بلاول نے مزید الزام لگایا کہ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے این آر او کرکے نوازشریف کو باہر بھیجا گیا،