Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایان علی کی سوشل میڈیا پر واپسی

شائع 03 مارچ 2020 04:44pm

منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ اور معروف ماڈل ایان علی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے، انہوں نے 2 سال بعد انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

ڈالر گرل کے نام سے مشہور ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے تاہم اُن کا انداز خاصہ مختلف نظر آیا۔ انہوں نے چند روز قبل اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں کا حال پوچھا۔

ایک اور پوسٹ میں ماڈل نے اپنے 5 سال قبل ریلیز کے گئے گانے’’ارتھ کوئیک‘‘ سے متعلق لکھا کہ 'مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا 5 سال قبل ریلیز کیا گیا گانا آج بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میرے اس گانے کے ساؤنڈ کلاؤڈ پر 30 ملین سے اور یوٹیوب پر 15 ملین سےزائد ویوز ہیں'۔

ایان علی نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج کل مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایان علی کو  14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا۔ وہ گزشتہ 4 برس سے بیرون ملک مقیم ہیں اور 2 سال سے سوشل میڈیا سے بھی غائب تھیں۔