Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شائع 03 مارچ 2020 01:47pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کوئٹہ کی ٹیم میں سہیل خان کی جگہ فواد احمد کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی اس وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز تک اسکور کریں۔

اس اہم ترین میچ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈیوڈ ویزے، معاذ خان اور ڈین ویلاز کو آرام دیا گیا ہے جبکہ بین ڈنک، سیکوگو پرسننا اور فیضان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔