Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو شکست

شائع 02 مارچ 2020 07:53pm

پاکستان سپرلیگ فائیو میں کراچی کنگز پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پرآگئی ۔

 چاروکٹیں لینے والے محمد عامر مین آف دی میچ قرارپائے۔

 پی ایس ایل فائیو میں   کراچی کنگز نے تیسری کامیابی حاصل کرلی،  راولپنڈی میں پشاورزلمی کو پچھاڑ دیا۔

 پشاورکی پہلے باری آئی، دس رنزپرتین وکٹیں گرگئیں،  بینٹن، حیدرعلی اورکامران اکمل  کوئی کمال نہ دکھاسکے۔

 شعیب ملک نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کوسنبھالا، لیونگ اسٹون اورلوئس گریگوری نےبھی ساتھ دیا،  ٹوٹل آٹھ وکٹ پرایک سواکیاون تک پہنچا۔

 شعیب ملک نےارسٹھ رنزکی اننگزکھیلی ،محمد عامرنےچارشکارکئے،  ہدف کےتعاقب میں شرجیل خان جلد آؤٹ ہوگئے،  پھربابراعظم اورایلکس ہیلزنے شودکھایا، ہیلزنےستائیس گیندوں پرانچاس رنزکی اننگزکھیلی، بابرستررنزپرناٹ آؤٹ رہے۔

 کراچی نے مطلوبہ ہدف گیارہ گیندیں قبل چاروکٹوں پرحاصل کرلیا۔