Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

احساس پروگرام کے تحت دی گئی مرغیاں مرنے لگی

شائع 02 مارچ 2020 04:11pm

وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت تقسیم کرنے والی مرغیاں مرنے لگی۔

بنوں میں 20 ہزار میں سے 5 ہزار سے زائد مرغیاں مرگئیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں بیمار مرغیاں لانے اور مرنے کی نشاندہی پر محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکار سیخ پا ہو گئے۔

احساس پروگرام کے تحت بنوں کے  عوام کو دی جانے والی مرغیوں میں سے آدھی مرگئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں بیمار مرغیاں دی گئیں۔20 ہزار میں سے 10 ہزار مرغیاں مرگئیں، باقی بھی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔

 بنوں میں  1460 افراد نے مرغیاں حاصل کرنے کیلئے فارم جمع کئے ہیں-

ایک مرغا اور چارمرغیاں 1060 روپے میں ملیں عوام نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بغیر فارم کے بھی مرغیاں دی گئیں۔