Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کے پاس آئی ایم ایف سے متعلق کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 07:38pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے سامنے رکھنے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں تھا-۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے غلط طریقے سے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کیں-۔

ان کا کہنا تھا کہ  نیب اور آئی ایم ایف ملکی مسائل کا حل نہیں- حکومت کے پاس وقت ہے آئی ایم ایف کے پاس جائے اور دوبارہ مذاکرات کرے-۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر حکومت ایسا نہیں کرسکتی تو گھر چلی جائے اقتدار میں آکر مسائل ہم حل کر لیں گے-۔