Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکس آمدن کا شارٹ فال، پیٹرولیم لیوی میں اضافہ

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 07:38pm

حکومت نے ٹیکس آمدن میں شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا سہارا لے لیا۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت سُست روی کا شکار ہوئی تو خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل تک گرگئی۔

تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی کہ مہنگائی کے بھنور میں پھنسی حکومت عوام کو بڑا ریلیف دے گی۔ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے گی۔

تاہم حکومت نے موقع غنیمت جانا اور300 ارب سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کو مینج کرنے کے لیے عوام کو جزوی ریلیف دیا اور منی بجٹ سے بھی جان چھڑائی۔ اورپیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا۔

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 7.05 روپے بڑھاکر 25.05 روپے کردی گئی ، اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو ڈیزل فی لیٹڑ 18 روپے سستا ہوتا۔

پیٹرول پر لیوی 4.75 روپے بڑھاکر19.75 روپے کردی گئی اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو پیٹرول فی لیٹر 15 روپے سستا ہوتا۔

مٹی کے تیل پر لیوی 6.33 روپے بڑھاکر 12.33 روپے کردی گئی، اگر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو مٹی کاتیل 6 روپے مزید سستا ہوتا۔