Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف

شائع 02 مارچ 2020 03:55pm

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کیلئے 152 رنز کا ہدف دے دیا، شعیب ملک نے 68 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیتا اور پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز اسکور کئے، محمد عامر نے ابتدا میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں انہوں نے 25 رنز دے کر 4 شکار کئے۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز تباہ کن رہا مگر تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 151 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ لیام لیوِنگ اسٹون اور لوئس گریگری نے 25، 25 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کراچی کنگز کے محمد عامر نے 4، کرس جارڈن نے 2 جبکہ عامر یامین اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔